• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’چینی ہول سیل میں72، ریٹیل میں 78 روپے فروخت ہورہی ہے‘


جنرل سیکریٹری ریٹیل گروسرز ایسوسی ایشن فرید قریشی  نے چینی قیمت پر وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  ہول سیل میں چینی 72، ریٹیل میں 78 روپے بھی فروخت ہورہی ہے۔

فرید قریشی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کرشنگ سیزن ہے چینی امپورٹ بھی ہوئی ہے قیمت کا موسمی اتار چڑھاؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گئے برس کرشنگ سیزن میں چینی ہول سیل50 روپے،ریٹیل 52روپےبھی رہی، ہول سیل میں چینی 50 روپے تھی، 102 تک گئی، اب 72 روپے کلو ہوئی ہے۔

فرید قریشی نے کہا کہ سیزن میں چینی کی نئی اضافی، کم ازکم قیمت کا تعین ہوگا، ہول سیلمیں چینی کی قیمت کا رواں سال 50 روپے ہونا مشکل ہے۔

تازہ ترین