• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سٹی کورٹ میں پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کا انعقاد

سٹی کورٹ کراچی میں پرنس کریم آغا خان کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں بیشپ آف پاکستان صادق ڈینیئل سمیت اقلیتی رہنما سمیت وکلاء نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سٹی کورٹ کراچی میں انٹرنیشنل لائرز فورم کی جانب سے اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی 84 وہیں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


تقریب میں بیشپ آف پاکستان صادق ڈینیئل سمیت اقلیتی رہنماؤں اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، وکلاء کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

اس موقعے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انٹرنیشنل لائزر فورم کے چیئرمین ایڈووکیٹ ناصر احمد نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کا تعلیم اور صحت کے شعبوں کیلئے کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے بغیر کسی تفریق کے عوام الناس کی خدمت کی ہے، آغا خان اسپتال سمیت ان کے ادارے آج بھی عوام کیلئے سہولت کے مراکز ہیں۔

تقریب کے آخر میں کشمیر کی آزادی، وطن کی ترقی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

تازہ ترین