• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانا کھایا مریم نواز نے، بد ہضمی حکومت کو ہو گئی: مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ کھانا کھایا مریم نواز نے اور بد ہضمی پوری حکومت کو ہو گئی، حکومت کو پتہ چل گیا ہے کہ جلسہ تو نہیں رکنے والا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈی جے بٹ اور بٹ کڑاہی والے کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی۔

انہوں نے کہا کہ ایک وزیر، وزیرِ اعظم عمران خان کو روزانہ شہباز شریف کی چیک لسٹ دیتا ہے، اس وزیر کا حال بھی ڈی جے بٹ جیسا ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کل لاہور میں جلسے کا اثر نظر آنے لگا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کے گھر سے حکومتِ پنجاب کی چیخوں تک 13 دسمبر کا اثر ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اختیارات کے باوجود سرکاری خزانے سے روپیہ بھی خرچ نہیں کیا، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کی ضروریات کو اپنی ذات پر فوقیت دی۔


ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بھی ایک وقت میں وزیرِ اعظم عمران خان کے اے ٹی ایم کہلاتے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھوٹی ذہنیت کے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر آ جائیں تو ملک کا حال ایسا ہی ہوتا ہے، اب ہم عوام کو کہتے ہیں، گھبرانا نہیں، پی ڈی ایم ان کے حقوق کیلئے کھڑی ہے۔

تازہ ترین