• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے ناکام جلسے میں تصادم کا پروپیگنڈا، رانا ثنا اللّٰہ سرگرم ہیں، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگی رہنما رانا ثنا اللّٰہ پروپیگنڈا کرنے میں سرگرم ہیں۔

ن لیگ پنجاب کے صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے ناکام جلسے کو تصادم کی طرف سے لے جانے کے حوالے سے رانا ثنا اللّٰہ پروپیگنڈا کرنے میں سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کی طرف سے کچھ درباری کرسیاں گننے اور کچھ جعلی پروپیگنڈا کرنے کے لیے تفویض کیے گئے ہیں۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ سمیت اپوزیشن قیادت کو ناکام جلسوں اور تماشوں کی حقیقت کا ادراک ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ کسی بہانے کی تلاش میں ہیں تاکہ جلسے کی ناکامی کسی کے سر ڈال سکیں۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم غیر منتخب مولانا فضل الرحمٰن کے بغض کا شکار ہو کر کل انجام کو پہنچ جائے گی۔

تازہ ترین