• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے والد کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام لکھ دیا

کئی پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے دل جیتنے والی اداکارہ حرا مانی نے اپنے والد کی سالگرہ پر ان کی یادگار تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر حرا مانی نے اپنے والد کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ان کے لیے انتہائی جذباتی پیغام لکھا۔

خوبرو اداکارہ نے کئی انٹرویوز میں اداکار مانی کی طرف سے ان کا رشتہ مانگنے کا جب بھی تذکرہ کیا ،اُس میں اپنے والدکی تربیت اور ان کی محبت کو کھل کر سراہا ہے۔


والد کے یوم پیدائش پر بھی حرا مانی نے ان کی جوانی کی تصویر شیئر کی اور دل کے ایموجی کے ساتھ ’ہیپی برتھ ڈے ابو‘ لکھا۔

اداکارہ نے رومن اردو میں لکھے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ابو میں نہیں رہ سکتی آپ کے بغیر، میری چھوٹی سی دنیا ہیں آپ، مجھ سے نہیں چلا جاتا لائف میں آپ کے بغیر‘۔

حرا مانی نےاپنے والد سے متعلق جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’ابو اللّٰہ آپ کو لمبی عمر دے اور صحت مند رکھے‘۔

تازہ ترین