اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ میں نے ترجمان کی حیثیت سے دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ ملک اور پارٹی کے مفاد میں مشورے دئیے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی سے نہیں، ہر خوشی اور غم میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔