• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

پشاور (لیڈی رپورٹر) صوبائی حکومت کی جانب سے بڑھتے ہوئےکورونا کیسز کے پیش نظر پبلک ٹراانسپورٹ میں سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے ہدایات کے با وجود انتظامیہ پشاور کے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کی کوششیں ایک بار پھر نا کام ہو گئی ھے انتطامیہ کی جانب سے چند دن پکڑ دھکڑ کے بعد کارروائیاں رک گئی ہیں جس سے باعث کورونا وباء مزید پھیلنے کا خدشہ پیدا ھو گیاہے جبکہ متعلقہ انتظامیہ نے کچھ دن مختلف جگہوں پر پبلک ٹراسنپورٹ میں ایس او پیز مین غفلت برتنے پر مسافروں اور ڈرائیورز کو جرمانہ کیا لیکن ایک بار پھر انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میںپبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کے حوالے سے کارروائیاں رک گئی ہیں اور شہر بھر کے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں
تازہ ترین