• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں، مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے سختی سے ہدایت کی ہے شیر یا کوئی جانور جلسوں میں ہرگز نہ لائیں، یہ طرز عمل قانون کے مطابق نہیں ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ کوئی بھی زندہ جانور ساتھ ریلی میں نہ لائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور میں مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لانے والے دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور شیر کو تحویل میں لے کر چڑیا گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ملزمان جمعرات کو مریم نوازکی ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے ۔

مرکزی ملزم امداد نے لکشمی چوک میں ریلی کےدوران اپنی گاڑی پرشیر کی نمائش کی جو قانون کے تحت جرم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لوگوں کے ہجوم میں زندہ شیر لانے پر ملزم امداد سمیت 5 افراد پر 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین