• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، میاں افتخار

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میاں افتخار کا کہنا ہے کہ  ہم نے حکمت عملی بنا رکھی ہے، ہم صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

 میاں افتخار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر میں ریلیاں ہوں گی، تاجر برادری سے بھی رابطہ کر رہے ہیں،  پہیہ جام اور شٹر ڈاون کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے۔

میاں افتخار نے کہا ہے کہ  کرپشن اور این آر او کا بہانہ بنا کر عوام کو ورغلایا جا رہا ہے، یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، اس کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلا ،طلبا ،کسان سے بھی رابطہ رکھیں گے، آج حکومت کی جانب سے مذاکرات کا ڈرامہ رچایا جا رہاے، آج حکومت کو مذاکرات نہیں کرنے حکومت چھوڑنی ہے۔

میاں افتخار نے کہا ہے کہ  جلسہ ابھی ہوا نہیں اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار   کہتے ہیں ناکام ہوگیا۔

واضح رہے کہ آج لاہور میں پی ڈی ایم کی جانب سے جلسہ کیا جا رہا ہے جس سے متعلق اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا  کہ آج لاہوری مینارِ پاکستان پر جلسوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔

تازہ ترین