• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو ان کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وزیراعظم بنے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی کہتے ہیں کہ عمران خان اس سے قبل چار الیکشن ہارے ہیں، اس کے باوجود اُنہوں نے جدوجہد جاری رکھی،اُنہیں اُن کی جدوجہد کا صلہ ملا اور وہ وزیراعظم بنے۔

علی زیدی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فسٹولا بیماری کا علم نہیں تھا، صاحب حیثیت لوگوں کو بھی ان بیماریوں کا علم نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مڈوائف کو ہمارے مذہب میں بھی بہت حیثیت حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے نے مڈوائف کو وہ مقام نہیں دیا۔

علی زیدی نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ بیماری ہمارے ملک سے ختم ہوجائے، پاکستان میں لوگ ٹیکس کم اور عطیات زیادہ دیتے ہیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ایدھی صاحب نہ ہوتے تو مریض اسپتال کیسے پہنچتے۔

علی زیدی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا کام معاشرے کے نچلے طبقے کو سہولت فراہم کرنا ہے لیکن بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے اپنا کام نہیں کیا۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جو اللّہ سے قریب ہوتا ہے اسے آزمائشوں کا سامنا ہوتا ہے۔

تازہ ترین