پشاور (نمائندہ جنگ ) پشاور میں ورسک روڈ بابو گڑھی میں چوروں نے رات گئے اے ٹی ایم مشین سے 33 لاکھ روپے چوری کر لئے گئے ، تین چوروں نے اے ٹی ایم پر ہاتھ صاف کئےچوکیدار بینک میں سوتا رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مدعی کاشف پیر ذادہ آپریشن منیجر بینک آف پنجاب ورسک روڈ کی مدعیت میں اے ٹی ایم مشین سے رقم چوری کی تھانہ مچنی گیٹ میں رپورٹ درج کی گئی ، اے ٹی ایم منیجر نے بتایا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین نے دورہ کرکے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے ایس پی سجاد حسین کی نگرانی میں ڈی ایس پی فدا حسین خان، ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے گاڑی کی شناخت ہوچکی ہے مختلف پہلو سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ، تھانہ مچنی گیٹ میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔