• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: سول اسپتال اذیت خانے میں تبدیل، شہریوں کو مشکلات

 نوابشاہ( بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع نوابشاہ سرور احمد قریشی نے کہا ہے کہ سول اسپتال نوابشاہ اذیت خانے میں تبدیل ہو گیا ہے جبکہ بلدیہ نوابشاہ نے شہریوںکا جینا دو بھر کر دیا ہے بلدیہ نوابشاہ کے ملازمین کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے   ان خیالات کا اظہار انھوں نے سول اسپتال  اور بلدیہ نوابشاہ کے خلاف   چلائی جانے والی   مہم میں دستخطی بینر پر شہریوں کی جانب سے دستخط کرنے کے دوران کیا   سول اسپتال نوابشاہ سندہ کا سب سے بڑا اسپتال ہے،غریب عوام دور در ازعلاقوں سے طویل مسافت کے بعد علاج کی غر ض سے آتے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ بچہ وارڈ؛امراض قلب وارڈ؛میڈیسن وارڈ،ارتھوپیڈک وارڈ میں مریضوں کا  ہفتوں علاج نہیں ہو پاتا جبکہ بچہ وارڈ میں مائینر آپریشن کو بھی مہینوں پر ٹال دیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبائی وزریر صحت اس صورتحال کا نوٹس لیں ۔ 
تازہ ترین