• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 22 رکنی اسکواڈ وانگرائے روانہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 رکنی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہو گیا۔

اسکواڈ میں 15 کھلاڑی اور 7 اسپورٹس اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ 17 دسمبر سے وانگرائے میں شروع ہوگا۔

انجری کے باعث واحد چار روزہ اسکواڈ سے باہر ہونے والے امام الحق نے پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

امام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

تازہ ترین