پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 830ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 60 لاکھ 64ہزار 220 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 362 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 36 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 719 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 40ہزار 787 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 832 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 47 ہزار 236 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 456 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 84 ہزار 719مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 95 ہزار 702 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 3 ہزار 158 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 27 ہزار 541 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 365ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار 449ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 473ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 34 ہزار 840کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 371 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 745مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 175 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 719 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 191 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 99 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔