• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام آج سے ہی لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں، مولانا فضل الرحمان


پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام آج سے ہی لانگ مارچ کی تیاری شروع کردیں، واضح کردینا چاہتے ہیں کہ حکومت 31 جنوری تک مستعفی ہوجائے۔

 مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  جاتی امرا میں پی ڈی ایم رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 31 دسمبر تک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی استعفے اپنی جماعت کے قائدین کو دے دیں گے۔

فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکومت مستعفی نہ ہوئی تو یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  لاہور میں کل تاریخی اور فقید المثال اجتماع منعقد ہوا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے کل تاریخی اعلامیے پر بھی دتسخط کردیے ہیں۔


 مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ صوبائی کمیٹیوں کو لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے دیا گیا شیڈول برقرار رہےگا۔

سر براہ پی ڈی ایم نے کہا کہ  ہم میڈیا کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکمران میڈیا کو گھر کی لونڈی بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

تازہ ترین