لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پارٹی کی تنظیمی خامیوں پر سوال اٹھا دیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پارٹی میں سزا اور جزا کا عمل ہونا چاہیے، کچھ لوگوں نے جلسے کے حوالے سے پوری ذمہ داری نہیں نبھائی۔سعد رفیق کے جواب میں مریم نواز نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی میں جزا اور سزا کا عمل بھی ہو گا اور جن لوگوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی ان سے پوچھا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی سی ای سی، سی ڈبلیو سی، ایم این اے اور سینیٹرز کے اجلاس میں مریم نواز نے پارٹی ذمہ داران سے خطاب بھی کیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ آپ کی شکل میں فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو نظر آتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف نے کہا کہ مریم صاحبہ جلسہ کامیاب ہونے کا کریڈٹ دوسروں کےساتھ آپ کو جاتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کامیاب جلسہ منعقد کرنے کیلئے مریم نواز نے بہت متحرک کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق کچھ ایم این اے اور سینیٹرز مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔