کراچی (آئی ا ین پی ) سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو ارسال کردیا ہے ۔ مراد علی شاہ نے اسمبلی رکنیت سے استعفی بلال ہائوس بھیجا۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ بیرون ملک روانگی سے قبل استعفی جمع کرا کے گئے ہیں۔ اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزارت اعلی اور اسمبلی رکنیت پارٹی کی امانت ہے۔ پارٹی کے فیصلوں کے تحت اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے ہاتھ سے تحریر کردہ استعفی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے نام لکھا ہے۔