• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں‌ چوری کی انوکھی واردات


برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈلینڈر میں چوری کا انوکھا واقعہ پیش آیا جس کو دیکھ کر مالک نے بھی سر پکڑ لیا۔

ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے ویسٹ برمویچ میں ایک روز قبل اپنی نوعیت کی منفرد چوری کی واردات ہوئیں جہاں نامعلوم چور انتہائی مہارت کے ساتھ مہنگی گاڑی کے دروازے، اگلی نشستیں، ٹائرز اور بونٹ اتار کر لے گئے۔

چوروں نے گھر کے باہر کھڑی مرسیڈیز گاڑی کی تقریباً چیزیں نکالیں، اس دوران حیران کن طور پر گاڑی میں لگا الارم بجا اور نہ ہی گھر کے پالتوں کتوں کو مشکوک حرکات کا اندازہ ہوسکا۔

ماہر چور گھر کے باہر لگے کیمروں کو بھی دھوکا دے گئے اور جاتے وقت گاڑی کو اینٹوں پر کھڑا کر کے فرار ہوئے۔ مالک جب صبح گھر سے باہر نکلے تو وہ سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔

متاثرہ شخص نے متعلقہ تھانے میں چوری کی واردات کی رپورٹ درج کروادی جنہیں پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد از جلد چوروں کا سراغ لگا کر سامان برآمد کرلے گی۔

تازہ ترین