• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی خاتون کارکن نے مہندی لگا کر مریم نواز کو سپورٹ کردیا

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ن لیگی خاتون کارکن کا اُنہیں سپورٹ کرنے کا انوکھا انداز بھاگیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ناصرف صارفین بلکہ اپنے کارکنان کی بھی حوصلہ افزائی کرنے والی مریم نواز نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلم لیگ نون کی خاتون کارکن کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔

مذکورہ تصویروں میں خاتون کے مہندی لگے ہاتھوں پر خاصی توجہ دی گئی ہے کیونکہ اُنہوں نے مہندی سے اپنے ہاتھوں پر کچھ یہ مشہور جملے لکھے ہیں:

چلو چلو مریم کے سنگ چلو چلو
دیکھ دیکھو کون آیا، شیر آیا شیر آیا

مریم نواز نے خاتون کے اس انوکھے انداز کو سراہاتے ہوئے لکھا کہ ’خواتین کی بڑی شرکت اور پھر ہمارے لیے اُن کی حمایت کو ظاہر کرنے کا یہ خوبصورت اور جدید طریقہ ہے۔‘

اُنہوں نے خاتون سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں دل والے ایموجی اور شیر کے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کی بڑی تعداد بھی مریم نواز کے اس پیغام اور ن لیگی خاتون کارکن کے انداز کو بہت پسند کر رہی ہے۔

تازہ ترین