• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سیاسی شخصیت کے بعد اب ویڈیو گرافر بھی بن گئی ہیں۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔

17 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں مسلم لیگ نون کے پُرجوش کارکنان کو دِکھایا گیا ہے جو مریم نواز کے نعرے لگا رہے ہیں۔

یہاں قابل ذِکر بات یہ ہے کہ یہ پرفیکٹ ویڈیو کسی کارکن، ن لیگی رہنما یا کسی پروفیشنل ویڈیو گرافر نے نہیں بنائی ہے بلکہ اس ویڈیو کو شوٹ کرنے والی خود مریم نواز ہیں۔

اس بات کا اعلان اُنہوں نے خود اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’میری ویڈیو گرافی۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ PMLNsocialMediaConvention کا بھی استعمال کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا تھا کہ ن لیگ کا سوشل میڈیا پر کوئی ثانی نہیں، آپ پاکستان کا تابناک مستقبل ہیں، مریم نواز نے انتھک محنت سے ن لیگ کی سوشل میڈیا شناخت کی داغ بیل ڈالی۔

تازہ ترین