• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 6 برس بیت گئے

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو چھ برس مکمل ہو گئے لیکن شہداء کے لواحقین کا غم آج بھی تازہ ہے۔

بچوں کے والدین کی آنکھوں سے آج بھی آنسو رواں ہیں اور دل آج بھی معصوم بچوں کے لیے اداس ہے۔

سولہ دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں علم دشمنوں نے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا۔

سانحہ اے پی ایس میں بچوں سمیت 140 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

تازہ ترین