ملتان (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جعلی اکائونٹ بنا ڈالا، ان کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کو رپورٹ کر دیا ہے، اس اکاؤنٹ سے گیلانی خاندان کا تعلق نہیں، یوسف رضا گیلانی کے ٹوئٹر اکائونٹ میں شیخ رشید سمیت دیگر سیاستدانوں کی قابل اعتراض تصاویر بھی شیئر ہوئی ہیں، جس پر سابق علی قاسم گیلانی کا کہنا ہے کہ یہ اکاونٹ جعلی ہے، جس کی رپورٹ بھی انہوں نے کر دی ہے۔