• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا، لوگ باہر آگئے

نواب شاہ ( بیورورپورٹ) علی الصبح نواب شاہ زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھا ۔لوگ گھروں سے باہر آگئے تاہم کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سات بجکر تیرہ منٹ پر زلزلہ آیا جس کے باعث عمارتیں لرز گئیں اور لوگ خوف کے عالم میں استغفار اور دعائیں کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ مساجد میں ا ذانیں دی گئیں اس موقع پر شہر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پیپلز میڈیکل اسپتال میں بلڈ پریشر بڑھ جانے اور زلزلہ سے خوف کا شکار ہونے والے افراد بڑی تعداد میں لائے گئے ادھر زلزلہ پیماادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین آشاریہ پانچ اور مرکز نواب شاہ کے مشرق میں 72 کلو میٹر دور اور گہرائی دس کلومیٹر زیر زمین پیمائش کی گئی ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بھی نواب شاہ میں کئی مرتبہ زلزلے آئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر اس مرتبہ آنے والے زلزلہ سے بڑھ کر تھی اور کئی عمارتوں کو نقصان ہوا تھا۔

تازہ ترین