• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم چاہتے ہیں، علی رضا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ہو نہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی اے پی ایم ایس اوکا طرہ امتیاز ہے ۔ان خیالات کا اظہار اے پی ایم ایس او حیدرآباد کے سیکٹر آرگنائزر علی رضا وکیل نے اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے زیر اہتمام مڈل کلاسز میں اول ‘دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کے اعزاز میں منعقد ہ تقریب تقسیم انعامات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں ایم کیو ایم رکن سندھ تنظیمی کمیٹی وایم پی اے رعنا انصار ، جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز،رکن زونل کمیٹی جاوید سعید ، حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر صابرحسین قائم خانی ،دلاور قریشی ایڈکیٹ ،راشد خلجی،عائشہ آفتاب ودیگر محکمہ تعلیم کے افسران،اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران وکارکنان سمیت مختلف اسکولوں کے اساتذہ ، طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین ملک بھر میں یکساں تعلیم نصاب اور بلاتفریق علم کی روشنی پھیلانا چاہتے ہیں اور اس عظیم مقصد کے لئے شب و روز عملاً مخلصانہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
تازہ ترین