• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے، شاہ محمود قریشی


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم آج بھی تازہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے6 برس مکمل ہونے پر جاری پیغام میں کہا کہ اس دن کو پاکستانی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی ایس کےمعصوم پھولوں کی عظیم قربانی نےپوری قوم کومتحد کیا، پاکستانی قوم نے دہشتگردی جیسے ناسور کو شکست دی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ آج قوم ان معصوم بچوں سمیت شہدائےاےپی ایس کوسلام پیش کرتی ہے، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کےشانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ معصوموں کی قربانیاں رنگ لائیں گی، دہشتگردی کے اس عفریت کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔

تازہ ترین