گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں دریائے چناب کے حفاظتی بند کمزور ہونے سے 200 سے زائد دیہات کو خطرہ لاحق ہو گئے، دریائے چناب کے حفاظتی بندوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بند کمزور ہو جانے کی وجہ سے دریا کنارے آباد 200 سے زائد دیہاتوں کو دریا برد ہونے کا شدید خطرہ لاحق ہو چکا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے قبل دریائے چناب کی ٹھوکروں کو مضبوط کر دیا جائے گا جبکہ دریا کنارے آباد لوگوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔