سانحہ آرمی پبلک اسکول کی برسی پر سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک گرافیکل پیغام جاری کیا گیا۔
اس پیغام میں لکھا تھا کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ پیش آئے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو نہیں بھول سکتے۔
ساتھ میں اس میں یہ بھی درج تھا کہ ہم بچوں کا قتل عام کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس پوسٹ میں سابق آرمی چیف کے ساتھ موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تصاویر کے ساتھ عقب میں شہدا کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بچوں سے ڈرنے والے دشمن نے 16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور میں فائرنگ کرکے 133 بچوں سمیت 149 افراد کو شہید کردیا تھا۔