• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلے سر تا پا غیر آئینی ہیں، سراج الحق

امیرِ جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سینیٹ الیکشن قبل از وقت کروانے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے قوانین کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے سینیٹ الیکشن سے متعلق فیصلے سر تا پیر غیر آئینی ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے لاہور سے جاری ایک بیان میں کہا کہ قبل از وقت سینیٹ الیکشن اور شو آف ہینڈ کے آپشنز الیکشن کمیشن کے قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں واضح ہے کہ سینیٹ الیکشن کب اور کیسے ہوں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت خوف کا شکار ہے، عوام کے ساتھ ساتھ اسمبلیوں میں بیٹھے اپنے لوگوں پر بھی اعتماد نہیں۔

سینیٹر سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت سینیٹ انتخابات کو بلڈوز کرنے کی کوشش نہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ مہنگائی و بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ لوگ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔

تازہ ترین