• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: شدید سردی کے دوران سوئی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ سنگین


کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران شہر کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا، شہریوں کے احتجاج کے باوجود سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام گیس پریشر میں اضافے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے مختلف علاقوں رئیسانی ٹاؤن، عارف روڈ، میر احمد خان روڈ، نجم الدین روڈ، کواری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر غائب ہوگیا۔


سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھر، فلیٹ، اسپتال اور مساجد سرد خانے بن گئے، گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا بنانے سمیت امور خانہ داری نمٹانے میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔

شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے بچوں، خواتین اور معمر افراد کی مشکلات بڑھ گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں کمپریسر کے استعمال پر مجبور کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب شدید سردی میں گیس پریشر کے مسئلہ پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے چپ سادھ لی ہے۔

تازہ ترین