• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں سردی آتے ہی گیس پریشر نے سر اٹھا لیا‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی‘ سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ‘ صوبائی نائب امیر مفتی رحمت اللہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ حقانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں سردی آنے سے قبل ہی گیس پریشر کی کمی سے گھریلوزندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے شہرکے اکثر علاقوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لکڑیاں اور سلنڈر جلانے پر عوام مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ جان بوجھ کرگیس کا مصنوعی بحران پیدا کرکے صارفین کومزید مشکلات سے دوچارکیاگیا۔بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے یہاں کے ہی عوام محروم ہیں۔ایسے حالات میں حکومت کی کارکردگی غیرذمہ دارانہ رہی۔ گیس لوڈشیڈنگ معمول بن چکی۔ عوام کو آئے روز جھوٹی تسلیاں دی جارہی ہیں لیکن عملی طورپر کچھ نہیں ہورہا۔
تازہ ترین