• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان طالبان کے وفد کی شاہ محمود سے ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، دوران ملاقات بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں طالبان سیاسی کمیشن کے وفد نے دفتر خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی، دوران ملاقات افغان امن عمل میں پیش رفت پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

طالبان وفد سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سب تسلیم کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیر پا اور مستقل قیام امن کا خواہاں ہے، ہم پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تجارت کے فروغ کیلئے تجارتی معاہدوں کو مزید فعال بنانے کے خواہشمند ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان اس بات پر قائل ہیں کہ افغان لڑائی کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبان افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کے معترف ہیں۔

تازہ ترین