• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، 4 افراد کی گھر میں گھس کر 16سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

لاہور (نمائندہ جنگ) شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ کوٹ عبدالمالک میں جھگڑے کے بعد فاطمہ نامی خاتون کےصلح نہ کرنےکی رنجش پر 4بااثر ملزمان نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اسکی چھوٹی بہن16سالہ (ص) سے اجتماعی زیادتی کرڈالی۔ حالت غیر ہونے پر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تھانہ فیکٹری ایریا نے مقدمہ درج کرلیا۔ نواحی آبادی جمال ٹاؤن کی رہائشی فاطمہ بی بی دختر منشاء جس سے ملزمان کا چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا۔ بااثر ملزم عثمان عرف بلو اور اسکے ساتھی عامر عرف جورا ملاح ،اکرم خاں وغیرہ کے ساتھ مسلح ہو کر مذکورہ خاتون کے گھر میں گھس آئے، گھر میں اکیلی موجود اسکی چھوٹی بہن (ص) کو گن پوائنٹ پر دوسرےکمرے میں لیجاکر دھمکی دی کہ صلح نہ کرنے کی سزا تمہاری بہن کی جگہ اب تمہیں دینگے اور (ص) کو باری باری اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی(ص) نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،آئی جی، آر پی او اور ڈی پی او شیخوپورہ سےملزمان کی گرفتاری اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین