اسلام آباد،لاہور(خصوصی نامہ نگار،نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ عمران صاحب این آر او ، ڈائیلاگ نہیں، استعفیٰ دیں اورگھر جائیں،23 خفیہ اکاؤنٹس کا جواب دیں۔
جلسہ چھوٹا تھا تو کرائے کے ترجمان ہلکان کیوں ہیں، عمران ’’صاحب ‘‘این آر او کا رونا رونے سے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی،این آر او کی بات کرتے ہوئے آپ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں لگتا۔
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران ’’صاحب‘‘ کون سا این آر او اور کون سا ڈائیلاگ ، اب صرف استعفیٰ اور واپس گھر ،ڈائیلاگ نہیں آپ اپنی جعلی حکومت کے لئے این آر او مانگ رہے ہیں ۔