اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کےجج اصغرعلی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت وکیل صفائی کی استدعا پر ملتوی کردی۔ بدھ کو سماعت کے دوران فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکوٹرز سردار مظفر عباسی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر فاروق ایچ نائیک کی جرح کیلئے وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئےکیس کی سماعت آج تک ملتوی کر دی۔