پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور پولیس نے سندھ پولیس کو ریاست کے خلاف اشتعال انگیز تقریر سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو گرفتار کرلیاہے۔ گرفتاری کے لیے سندھ پولیس کا خصوصی دستہ پشاور آیا تھا جس کے ساتھ پشاور پولیس نے مدد کی۔ آج سندھ پولیس کے حوالے کیا جائیگا،یاد رہے کہ علی وزیر کےخلاف سندھ کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس اسٹیشن میں ریاست کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے علاوہ دیگر سنگین مقدمات درج تھے ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں گزشتہ روز گورنر ہاؤس کے باہر پی ٹی ایم کے دیگر رہنما مطالبات کے حق میں احتجاج کررہے تھے جس میں علی وزیر بھی شریک تھے تھانہ شرقی پولیس نے علی وزیر کو احتجاج کےدوران حراست میں لے لیا گیا جنہیں آج بروز جمعرات کے روز کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور بعدازاں سندھ پولیس کو سپرد کردیا جائے گا۔