لاہور (نمائندہ جنگ)پراسکیوشن کی دو رکنی ٹیم نےعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے مقدمے کی تحقیقات کے حوالے سےایف آئی اے کےسائبر کرائم چالان کا جائزہ لینا شروع کردیا،اس کا حتمی رائے دیکر عدالت سیشن عدالت میں جمع کروایا جائیگا۔قبل ازیں ایف آئی اے نےعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کر کے میشا شفیع ،اداکارہ عفت عمر سمیت دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا، جس میںگلوکارہ میشا شفیع ،اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ افراد کو قصور وار نامزد کیا گیا ہے، چالان میں کہا گیا ہے کہ گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے الزامات کے حق میں کوئی شواہد پیش نہ کرسکے، علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر کارروائیوں سے متعلق درخواست دائر کی۔