کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مشرقی بائی پاس پر موٹرسائیکل چھنینے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی نوجوان رحمت اللہ ولد نیاز محمد بدھ کی شب مو ٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم افراد نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی جبکہ مزاحمت کر نے پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو ہسپتال پہنچایا ۔