• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سردی بڑھ گئی، درجۂ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ


ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جہاں درجۂ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 6 بجے درجۂ حرارت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا،جبکہ شہر کا موجودہ درجۂ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد میں میں شمال مشرقی سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔


محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں سائبیرین ہوائوں کے باعث درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین