برنالہ (نمائندہ جنگ)وزیر ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ چوہدری پرویز اشرف نے حلقہ برنالہ کے عوام کو واٹر سپلائی کا منصوبہ کا تحفہ دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ان خیالات کااظہار ملک رشید آف آمگاہ چیف آرگنائزر پیپلزپارٹی تحصیل برنالہ نے تھب کے مقام پرایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ،سابقہ ادوار میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔واٹر سپلائی کا منصوبہ اور تعلیمی پیکج حکومت کی طرف سے عوام کے لئے تحفہ ہے۔یونین کونسل پتنی سے ہمیشہ کی طرح پیپلزپارٹی کی نمایاں اور بھرپور کامیابی حاصل کر کے حلقہ برنالہ سے چوہدری پرویز اشرف کی جیت میں اپنا کردار ادا کرے گی۔چوہدری پرویز اشرف نے حلقہ برنالہ کے عوام کو میگا پرا جیکٹس دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں۔کوئی بھی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرنیکی صلاحیت نہیں رکھتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یونین کونسل پتنی کے عوام کے دل چوہدری پرویز اشرف کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔اور یہاں کے عوام چوہدری پرویز اشرف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔کچھ لوگون کو انتخابات میں اپنی واضح شکست نظر آ رہی ہے ۔جس کی وجہ سے وہ موجودہ حکومت کی تعمیر و ترقی کے خلاف من گھڑت بیانات دے رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین جو بھی حربہ آزمالیں۔کارکنان کے دلوں سے چوہدری پرویز اشرف کی محبت نہیں نکالی جا سکتی ۔انہوں نے کہا کہ ہم حلقہ برنالہ کے عوام کے دلی طور پر مشکور ہیں جنہوں نے جھوٹے بے بناید پروپیگنڈے کو باوجود ہمیشہ مظلوموں،مزدروں کی پاڑٹی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آ نے والا دور بھی پیپلز پارٹی کا ہے۔