• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: قرنطینہ میں سب سے زیادہ اور کم مریض کہاں موجود؟


صوبے سندھ میں سے زیادہ 5763 افراد کراچی کے ضلع جنوبی اور سب سے کم 63 افراد سندھ کے ضلع شکارپور میں کورونا وائرس کے باعث قرنطینہ میں موجود ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں سب سے زیادہ 5763 افراد گھروں میں قرنطینہ میں موجود ہیں، دوسرے نمبر پر ضلع شرقی میں 5364 افراد گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔

تیسر نمبر پر ضلع غربی ہے جہاں گھروں میں قرنطینہ میں 2059 افراد موجود ہیں جبکہ ضلع وسطی 1925 ، ضلع کورنگی میں 1482 افراد گھروں میں قرنطینہ میں موجود ہیں۔

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں 1422 افراد گھروں میں قرنطینہ میں موجود ہیں اور سب سے کم 63 افراد سندھ کے ضلع شکارپور میں قرنطینہ میں موجود ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق دوسری لہر میں گھروں میں قرنطینہ افراد کے انتقال کی شرح بڑھ رہی ہے، لوگ گھروں میں قرنطینہ میں موجود کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔

تازہ ترین