پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 90 ٹیسٹ کیئے گئے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 3 رہی جبکہ اب تک کُل 61 لاکھ 76 ہزار 889 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 545 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 71 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 7 ہزار 993 مریض صحت یاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 48 ہزار 522 ہو چکی ہے، اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 9 ہزار 80 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 3 لاکھ 96 ہزار 591 کورونا مریضٗ شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں کُل 42 ہزار 851 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 505 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 3 لاکھ 96 ہزار 591 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک کے 665 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 50 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 309 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 99 ہزار 706 ہوگئی، گزشتہ روز مزید 15 کورنا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 237ہو گئی۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 291 ہو گئی، گزشتہ روز مزید 39 کورونا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کل اموات کی تعداد 3 ہزار 461 ہو گئی۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 609 ہو گئی، گزشتہ روز مزید 13 کورونا مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کل اموات کی تعداد 1 ہزار 502 ہو گئی۔
اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 441 ہو گئی، گزشتہ روز مزید 3 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کُل اموات کی تعداد 382 ہو گئی۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 17 ہزار 838 ہوگئی، جبکہ صوبے میں اس وباء سے کل اموات کی تعداد 175 ہو چکی ہے۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 833 ہو گئی، گزشتہ روز 1 کورونا کا مریض چل بسا جس کے بعد صوبے میں اس وباء سے کل اموات کی تعداد 194 ہو گئی۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 804 ہوچکی ہے، جبکہ اس وباء نے اب تک یہاں 99 افراد کی جان لی ہے۔