• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس، ڈی جی نیب ملتان پیش نہ ہوئے، سماعت پھر ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان کے جج راجہ صفدر اقبال نے توہین عدالت کیس میں ڈی جی نیب سمیت دیگر افسران کو جاری شو کاز نوٹس پر سماعت 22دسمبر تک ملتوی کر دی۔ اس موقع پر ڈی جی نیب ملتان عتیق الرحمان ایک بار پھر سے طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہوئے۔ ڈی جی نیب سمیت دیگر افسران شو کاز پر تحریری جواب جمع کراچکے ہیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں میاں سہیل انور ایڈووکیٹ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ چند روز قبل کرپشن کے ایک مقدمہ کی پیروی پر آئے ملزمان کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت میں گرفتار کیا گیا جس پر جھڑپ بھی ہوئی اس جھڑپ سے عدالت کا تقدس پامال ہوا شور شرابے کی وجہ نیب حکام بنے ، اس پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے تاہم عدالت نے گزشتہ سماعت کے دوران ڈی جی نیب عتیق الرحمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد قاسم اور محسن ہارون کو شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔
تازہ ترین