• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے FIA ٹیم کی جیل آمد

مسلم لیگ نون کے صدر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کی 3 رکنی ٹیم کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد مردان کر رہے ہیں، ٹیم جیل میں شہباز شریف سے تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ مقدمہ نمبر 39 دو ہزار20 میں تحقیقات کر رہی ہے۔

گزشتہ دنوں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کے حوالے سے جیل وزٹ کےلیے آئی جی جیل خانہ جات کو خط تھا جس کے بعد ٹیم نے 17 دسمبر کو حمزہ شہباز سے جیل میں تحقیقات بھی کی تھیں۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی، جس کے بعد 8 دسمبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

تازہ ترین