• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اےٹیم کی کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سےتحقیقات


وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ٹیم نے کوٹ لکھپت جیل میں شہباز شریف سے تحقیقات شروع کردی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم نے شہباز شریف سے 5 سوالات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک جائیداد، آف شور کمپنیوں سے متعلق سوال کیا گیا۔

ایف آئی اے نے شہباز شریف سے حوالہ ہنڈی کے بارے میں سوال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی اور کلرکوں کے اکاؤنٹ میں 25 ارب کی ٹرانزیکشن پر بھی سوال کیے گئے۔

 ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم 2 گھنٹےتک کوٹ لکھپ جیل میں رہی۔


گزشتہ دنوں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تحقیقات کے حوالے سے جیل وزٹ کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو خط تھا جس کے بعد ٹیم نے 17 دسمبر کو حمزہ شہباز سے جیل میں تحقیقات بھی کی تھیں۔

واضح رہے کہ 11 نومبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 10 افراد پر فرد جرم عائد کی تھی، جس کے بعد 8 دسمبر کو احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں مسلسل غیر حاضری پر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

تازہ ترین