پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے الزامات کے معاملے پر تحقیقات کی جائے گی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا اینٹی کرپشن ونگ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کرے گا۔
ایف آئی اے نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تحقیقات کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جیل میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے تفتیش کے لیے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر اپنے بیٹوں کی سرپرستی کا بھی الزام ہے۔