• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام، ن لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا گرفتار


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مدثر قیوم ناہرا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق مدثر قیوم ناہرا پر سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔

حکام کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی کو نوشہرہ ورکاں میں رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔


حکام کے مطابق مقدمے میں ان کے بھائی اور رکن قومی اسمبلی اظہر قیوم بھی نامزد ہیں۔

مقدمے میں مدثر قیوم کے والد حاجی سلطان اور دو پٹواریوں سمیت 5 افراد بھی نامزد ہیں۔

ملزمان نے کامٹو بھانیکے میں 267 کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ہم نے اس سرکاری زمین پر سے 10 اکتوبر کو قبضہ چھڑالیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید