• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل جونیئر اسکواش: نور زمان اور محمد حمزہ فاتح

اسلام آباد میں نیشنل جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے آخری روز انڈر-19 کا فائنل نور زمان نے جبکہ انڈر-17 کا فائنل محمد حمزہ نے جیت لیا۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے تحت اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی نیشنل جونیئر اسکواش چیمپین شپ کے آخری روز بوائز انڈر-19 اور انڈر-17 کے فائنلز ہوئے۔

انڈر-19کے فائنل میں نورزمان فاتح رہے، اُنہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد محمد اشب عرفان کو 4-11، 7-11، 11-6 ، 7-11 اور 7-11 سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کی۔

انڈر-17 کا فائنل محمد حمزہ نے حذیفہ زاہد کو 3-11، 3-11 اور 6-11 سے ہراکر جیتا۔

فائنلز میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئرنائب صدر ایئرمارشل عامر مسعود مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تازہ ترین