بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت جو کسانوں کی احتجاجی تحریک کے دوران حکومت حامی بیانات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں،انہوں نے ایک بار پھر متنازع بیان داغ دیا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میرے تسلسل سے منہ پھٹ بیانات کے باعث کئی طرح کے لوگ مجھ سے ناراض ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں اقرباء پروری کے خلاف بات کرتی ہوں تو تب مجھے فلم انڈسٹری نظر انداز کردیتی ہے ۔
کنگنا رناوت نے کہا کہ اسی طرح میرے چند بیانات اور کرنی سینا سے تنازع کے باعث زیادہ تر ہندو اور راجپوت مجھ سے نفرت کرتے ہیں تاہم میرے مخالف لوگوں میں زیادہ تر سکھ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں خالصتان کی تحریک کے حامیوں سے لڑی تو زیادہ تر سکھ میرے خلاف ہوگئے۔
بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میرے مداح کہتے ہیں کوئی بھی سیاسی جماعت مجھ رائے دینی والی کو پسند نہیں کرتی، یہی وجہ ہے مجھے زیادہ تر سیاسی جماعتیں میری تعریف نہیں کرتیں۔
ان کا کہنا تھاکہ زیادہ تر لوگ حیران ہیں میں کیوں کرتی ہوں اور کیا کرتی ہوں لیکن اس دنیا سے آگے کے جہاں میں میری تعریف کی جارہی ہے۔
کنگنا رناوت نے کسان تحریک کے دوران حکومت کی حمایت میں بیانات دیے تو انہوں نے میڈیا کی خوب توجہ حاصل کی۔
پنجاب سمیت ملک بھر میں کسان حکومت کے حالیہ قانون سازی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔