• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما نے بیوی سے ’سوری‘ کیوں کہا؟

بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے شو میں شادی شدہ لوگوں کی زندگی پر کافی قہقہے لگاتے رہے ہیں، انہیں اب اپنی دوسری شادی کی سالگرہ پر ہی بیوی سے معافی مانگنی پڑگئی ہے۔

ایسا کیا ہوا؟ برصغیر پاک و ہند میں یکساں طور پر مقبول کپل شرما کی آج شادی کی دوسری سالگرہ ہے، تاہم وہ آج کے دن بھی کام میں مصروف رہے۔

سالگرہ میں مصروفیت کےباعث وہ دن کا بیشتر حصہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ نہ گزار سکے، جس پر انہوں نے اپنی بیوی گنی چاتراتھ کے نام ایک پیغام لکھا۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرکپل شرما نے اپنے شو کے ڈریسنگ روم سے لکھے گئے پیغام ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

کپل شرما تصویر میں جینس کی پینٹ پر خوبصورت نیلی جیکٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ساتھ ہی اسٹائلش چشمہ لگایا ہوا ہے۔

’سوری بے بی‘ کے الفاظ سے شروع ہونے والے پیغام میں بھارتی کامیڈین نے اپنی بیوی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں شادی کی سالگرہ والے دن بھی کام کررہا ہوں۔

انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ ’سالگرہ پر ( تمہیں) گفٹ دینا ہے تو کمانا بھی تو پڑے گا، سالگرہ مبارک شام کو ملیں گے‘۔

کپل شرما کی اس خوبصورت تصویر اور محبت بھرے پیغام پر ان مداحوں نے خوب تبصرے کیے ۔


تبصرہ کرنے والوں میں بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ، گلوکارہ نیہا ککڑ بھی شامل ہیں جبکہ ان کے پیغام کو چند ہی گھنٹوں میں کئی لاکھ لوگوں نے پسندیدگی مہر لگادی۔

کپل شرما کچھ عرصے قبل ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی سے پہلے اس رشتے پر بہت مذاق کرتے تھے، لیکن اب حقیت سامنے آچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے شادی سے متعلق کیے ہوئے زیادہ تر مذاق مجھے اب حقیقی اور مصدقہ لگنے لگے ہیں۔

تازہ ترین