• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کی نویں مشترکہ فضائی مشقیں شروع، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی استعداد بڑھانا ضروری، آرمی چیف

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی استعداد بڑھانا ضروری، آرمی چیف


راولپنڈی(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرفورس کے آپریشنل بیس کا دورہ کر کے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ 

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نو کا عملی مظاہرہ دیکھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جنگی استعداد بڑھانا ضروری ہے ‘مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی، انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں ۔ 

آرمی چیف نے بیس کے اہلکاروں کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عزم کو سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ اس طرح کے مشترکہ تربیتی منصوبے ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹجک چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے دونوں ممالک کی جنگی تیاری کو بڑھانے کے لئے بہت ضروری ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور لگن پاک فضائیہ کا خاصا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین نہم مشترکہ فضائی مشقیں پاکستان اور چین کی فضائیہ کے درمیان 2011سے دونوں ممالک کی ایئر آپریشنل بیسز پر کی جا رہی ہیں ۔               

تازہ ترین